10 Small / Medium Businesses Ideas to Make More Money in 2019

0
105

سال 2017 اور 2018 میں پاکستان میں بے روزگاری کا تناسب تقریبا 5.4 ملین تھا۔ کسی بھی حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے، کہ وہ ہر شہری کو روزگار فراہم کر سکے۔ خاص طور پہ وطن عزیر پاکستان میں،  جہاں حکومتوں نے شہریوں پہ توجہ دینے کی بجائے اپنی سیاست پہ دھیان دیے رکھا۔ اور ان کے منصوبے عوام کی فلاح سے زیادہ دکھاوا اور الیکشن جیتنے کی کوشش کے طور پہ ہوتے تھے۔

Unemployment rate in Pakistan during previous years.

اسی لیے زیادہ تر ممالک میں آپ کو ذاتی کاروبار کرنے والوں کی بڑی تعداد نظر آئے گی۔  اور بلا شک و شبہ ، ذاتی کاروبار چاہے چھوٹا سا بھی ہو۔ وہ کسی بڑی ملازمت سے کہیں درجہ بہتر ہوتا ہے۔   اس میں برکت بھی ہوتی ہے  اور زیادہ سے زیادہ گروتھ کے چانسز ہوتے ہیں۔ جبکہ کسی ملازمت میں ایک محدود سا سالانہ اضافہ ہوتا ہے۔ جو کہ مہنگائی کی شرح کے مقابلے میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف کہا جا سکتا ہے۔
نوکری کر کے آج تک کوئی امیر نہیں ہوا۔ لیکن چھوٹا سا کاروبار شروع کر کےمحنت اور مستقل مزاجی سے کرنے والے زیادہ تر لوگ کہیں سے کہیں پہنچ گئے۔

بےشک آپ اپنے اردگرد نظر دوڑا لیں۔ اپنا کاروبار کرنے والے لوگ زیادہ آسودہ حال نظر آئیں گے۔ لیکن سوال پیدا ہوتا ہے۔ کہ آپ کے پاس اگر وافر مقدار میں سرمایہ نہ ہو تو کوئی کاروبار کیسے کریں؟
ضروری نہیں کہ آپ کاروبار کروڑوں کے سرمایہ سے کریں۔ بہت سے ایسے کام ہیں، جن کو آپ کم سرمایہ سے شروع کر کے قابل عزت روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔ ذیل میں میں، چند آئیڈیاز بیان کروں گا۔ جن میں سے ہو سکتا ہے، کوئی آیک آئیڈیا آپ کو قابل قبول اور قابلعمل نظر آئے۔ لہذا مکمل پڑھیں۔

Generators/ UPS Selling and Repairing work.

گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان میں جس طرح لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔ اور حکومتوں کے اتنے تماشوں کے باوجود جاری ہے۔ ایسا لگتا ہے یہ کبھی ختم نہیں ہونی۔ اب تو پاکستانی عوام کو بجلی آ گئی اور بجلی چلی گئی کا رٹا لگانے کی عادت سی ہو چکی۔ ان حالات میں،  الیکٹرک جنریٹرز اور یو پی ایس کا بزنس بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ بظاہر یہ اتنا بھی چھوٹا نزنس نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ کے پاس چند لاکھ ہوں تو آپ ایک محدود پیمانے پہ یہ کام کر کے خاطر خواہ منافع کما سکتے ہیں۔ کوئی بھی بزنس کامیاب تب ہوتا ہے ۔ جب مارکیٹ میں اس کی خاطر خواہ مانگ ہو۔ اور جنریٹر و یو پی ایس کی مانگ کا اندازہ تو آپ سب کو ہے۔ گرمیوں میں ان خا استعمال بھی زیادہ ہوتا ہے۔ لہذا ریپیئرنگ کا کام بھی کافی زیادہ ہو جاتا ہے۔ آپ یو پی ایس اور جنریٹر کی فروخت اور ریپیئرنگ کا کام شروع کر کے اچھا منافع کما سکتے ہیں۔

موبائل ریپیئرنگ اور ایزی لوڈ؛

موبائل فون آج کل ہر کسی کے ہاتھ میں ہے۔ چاہے دس سال کا بچہ ہو یا 60 سال کا بوڑھا۔ یی چیز اس شدت سے ہماری ضرورت بن چکی ہے۔ کہ اس کے بغیر گزارا ممکن ہی نہیں۔ اس کی مانگ کے حساب سے اس کے کاروبار کرنے والوں کی تعداد میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے۔ لیکن مارکیٹ میں اگر ایک چیز کی 100 دکانیں بھی ہوں۔ تو بھی ہر کوئی اپنے حصے کا خاطر خواہ کما لیتا ہے۔ اگر آپ ٹیکنیکل سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ تو آپ موبائل فون،  موبائل فون ایکسسریز کی فروخت کے علاوہ چند مہینے لگا کر۔ اس کو ریپیئر کرنے کا ہنر سیکھ کر کافی اچھی کمائی کر سکتے ہیں۔ موبائل فون کی نسبت اس کی ایکسسریز فروخت کرنے اور ریپیئرنگ کے کام میں زیادہ فائدہ ہے۔ لہذا آپ تھوڑا ٹائم لگا کر ہنر سیکھیں۔ اور یہ کام شروع کر کے ایک باعزت و آسودہ روزگار شروع کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ ایزی لوڈ اور ایزی پیسہ جیسے اور بھی چھوٹے چھوٹے کام شامل کر سکتے ہیں۔

Oil Change and Puncture, tire repairing work.

کالک سے مت گھبرائیں۔ معاشی فکر سے گھبرانے کی ضرورت ہے۔ جب روزگار نہ ہو تو اپنے بھی پرائے بن جاتے ہیں۔ لہذا اپنی معاشی آسودگی کا سوچیں۔ محنت میں عظمت ہے۔ لہذا محنت کا ارادہ کریں۔ بڑی گاڑیوں کی پنکچر ورکشاپ کی بجائے، موٹر سائیکل کا آئل چینج اور پنکچر کا کام شروع کریں۔ چند لاکھ سے آپ بہت اچھا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ کیونکہ اج کل موٹر سائیکلوں کی اتنی زیادہ بھرمار ہے کہ ہر کوئی اس دو پہیوں والے چرخے پہ سوار نظر آتا ہے  پیدل چلنے کا رواج جیسے ختم سا ہو چکا۔ اور موٹرسائیکل کا اتنا زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ کہ اس حساب سے اس کے آئل چینج اور پنکچر کی ڈیمانڈ بھی بڑھ چکی ہے۔ آپ کسی بھی ورکشاپ پہ جا کر بیٹھیں ۔ گھنٹوں تک آپ کا نمبر نہیں آئے گا۔ 
اگر آپ ایک چھوٹی سی آئل چینج یا ٹائر ریپیئرنگ شاپ کھولتے ہیں تو آپ تصور نہیں کر سکتے ، آپ کے معاشی حالات کس قدر بہتر ہو جائیں گے۔

Auto Spare Parts

بظاہر اس بزنس کو ہم چھوٹے بزنس میں شامل نہیں کر سکتے۔ کیونکہ اس کو شروع کرنے کیلئے آپ کو کم سے کم 15 سے 20 لاکھ چاہیے۔ وہ بھی موٹرسائیکل یا چھوٹی گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کا کام شروع کرنے کیلئے۔ لیکن اگر آپ کے پاس اتنا سرمایہ ہے۔ تو یہ ایک بہترین کام ہے۔ کراچی کی بڑی مارکیٹس سے سامان خریدنے پہ وہ لوگ 10 سے 20 فیصد مارجن پہ آپ کو ادھار سامان بھی دت دیتے ہیں۔ محفوظ ترین بزنس میں سے اس کام کو شمار کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ سپیئر پارٹس سبزی فروٹ کی طرح ایکسپائر تو ہوتے نہیں کہ نقصان کا خدشہ ہو۔ اور اگر آپ کی سیل نہیں ہوتی تو آپ اسی قیمت خرید پہ دوسرے دکانداروں کو دے کر اپنی انویسٹمنٹ واپس لا سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ لگن سے یہ کام کرتے ہیں تو اس میں شرح منافع بہت زیادہ ہے۔ آپ 50 فیصد سے 80 فیصد منافع ہر سیل پہ کما سکتے ہیں۔  موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کا استعمال تو کم ہونا نہیں کہ آپ کو مارکیٹ میں ڈیمانڈ کم ہو جانے کا ڈر ہو۔ اس طرح یہ ایک بہترین کاروبار تصور کیا جا سکتا ہے۔ 

Fitness Club 

کچھ لوگ خوبصورت نظر آنے اور اپنی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے کافی تگ و دو کرتے ہیں۔ خاص طور پہ لائف جتنی آسودہ ہوتی جاتی ہے۔ مشینی انداز زندگی میں اضافہ ہوتا طلا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے انداز زندگی ایسا ہو چکا ہے۔ کہ آپ کو روزمرہ کی زندگی میں اتنی حرکت اور ایکسرسائز کا وقت نہیں ملتا۔ اس وجہ سے لوگ اپنے آپ اور صحت کو بحال رکھنے کیلئے فٹنس کلبس جوائن کرتے ہیں۔ اس کام میں آپ کی ایک وقت کی انویسٹمنٹ ہے۔ اس کے بعد آپ نے بیٹھ کر کمانا ہے۔ 

Online Job/ Business 

اگر آپ کمپیوٹر،  و انٹرنیٹ کا بہتر استعمال جانتے ہیں۔ تو گھر بیٹھے کمانے کے بہت سے آنلائن ذرائع ہیں۔ مثال کے طور پہ آپ ویب ڈیزائننگ۔ لوگو ڈیذائنر، ٹرانسلیٹر، آنلائن ٹیوٹر اور بہت سی ایسی جابز کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انلائن بزنس کے بھی بےشمار آئیڈیاز ہیں۔  آپ کوئی بھی ایک آئیٹم یا ایک سے زیادہ آئیٹم چوز کریں۔ اور ان کو آنلائن سیل کریں۔ ایڈورٹائزمنٹ کیلئے فیسبک ایڈورٹائزمنٹ اور بذریعہ گوگل بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ آپ اپنے ہی شہر کو ٹارگٹ کر کے اپنی پروڈکٹس ایڈورٹائزمنٹ کر سکتے ہیں۔ اور گاہک حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کام کا ایک فائدہ یہ بھی ہو گا۔ کہ آپ کو کوئی دکان اور اس کو بھرنے کیلئے بہت سا مال نہیں لینا پڑے گا۔ آپ اپنے 2 یا 3 آئیٹم منگوائیں۔ آنلائن ایڈورٹائزمنٹ کریں۔ اور کسٹمر ملنے کے ساتھ ساتھ مزید منگوا کر آگے سپلائی کرتے جائیں۔ یہ کام بہت آسان اور منافع  بخش ثابت ہو سکتا ہے۔

Beauty Parlor 

آپ کی شادی ہو گئی؟ نہیں ہوئی تو جب ہو گی۔ اور اگر آپ نے دلہن کی تیاری کے پیسے اپنی جیب سے دیے۔ تو لگ پتا جائے گا کہ بیوٹی پارلرز والے کتنے کماتے ہیں۔ بیوٹی پارلر کا کام نہایت منافع بخش ہے۔ لیکن آپ بطور مرد اکیلے یہ کام شروع نہیں کر سکتے۔ ہاں اگر آپ ایک خاتون ہیں۔ تو شروع کریں۔ منافع میں رہیں گی۔

Real Estate Business 

پاکستان میں جس رفتار سے زمینوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ اور آئے روز نئی نئی ہاؤسنگ سکیموں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس کام میں کتنا فائدہ ہے۔ آپ خود زمین نہ خریدیں۔ بھاگ دوڑ کریں۔ اور کمیشن سے کمائیں۔ 

Dairy Farming

یہ کام چھوٹے بزنس میں نہیں آتا۔ لیکن انتہائی منافع بخش کاروبار ہے۔ اگر آپ دیہات میں رہتے ہیں۔ زمین اور وسائل رکھتے ہیں۔ تو یہ کام شروع کریں۔ آپ جانتے ہی ہیں۔ مارکیٹ میں خالص دودھ کتنا مشکل کام ہے۔ لہذا آپ ایمانداری سے دودھ کا کام شروع کر کے انتہائی آسانی سے اپنی جگہ مارکیٹ میں بنا سکتے ہیں۔ اور ایک ممافع بخش فارمر بن سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here