پانی کی ہماری زندگی میں بہت اہمیت ہے۔ ہمارے جسم کا دو تہائی حصہ پانی پر مشتمل ہے ۔ایک نارمل انسانی جسم میں 35 سے 50 لیٹر تک پانی ہوتا ہے ۔پانی ہمیں اچھا محسوس کرنے اچھا دکھنے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم کے افعال کو سہی طور پر انجام دینے میں مدد کرتا ہے ۔یہ ہمیں  صحت مند بناتا ہے۔

تحقیق کے مطابق خالی پیٹ یا نہار منہ پانی پینے کے بیش بہا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق خالی پیٹ چار گلاس تازہ اور نیم گرم پانی پینا چاہئے اور اس کے پینتالیس منٹ بعد تک کچھ بھی نہ کھایا پیا جائے۔
ڈاکٹروں کے مطابق پانی ہمیشہ تازہ اور نیم گرم کرکے پینا چاہیے ۔ٹھنڈے پانی سے جسم پر بہت سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس سے جسم کی رگیں سکڑ جاتی ہیں جس سے ہارٹ اٹیک اور بہت سے دل کے امراض لاحق ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ معدے آنتوں اور گردوں پر بھی خالی پیٹ ٹھنڈا پانی نقصان پہنچاتا ہے۔
اب نہار منہ پانی پینے کے فائدے جانتے ہیں۔

خالی پیٹ پانی پینا صحت مند بناتا ہے :1

تحقیق کے مطابق صبح اٹھ کر سب سے پہلے پانی پینا ہماری عمومی صحت کے لیے بہت اچھا ہے ۔اتنی لمبی ننید لینے کے بعد ہمارے جسم میں زہریلے مواد جمع ہو جاتے ہیں اور اور زیدہ مقدار میں پانی پینے سے ان زہریلے مواد کا اخراج ہو جاتا ہے جن کی موجودگی بہت ساری بیماریوں کا سبب بنتی ہے ۔

2. چستی اور تازگی پیدا کرتا ہے:

آپ کچھ دن لگاتار صبح اٹھ کر سب سے پہلے پانی پیئیں یہ حیران کن حد تک چست اور توانا بناتا ہے ۔انسان اپنی روزمرہ روٹین میں تازہ دم رہتا ہے اور بہت جلد کسی کام سے اکتا جانا یا سستی آجانا اس سے نجات مل جاتی ہے  سارا دن تازہ دم ہو کر روزمرہ کے افعال آسانی سے بغیر تھکے انجام دیے جاسکتے ہیں۔
پانی انساںی جسم کو ضروری توانائی فراہم کرتا ہے۔اور ہمارے موڈ کو فریش رکھتا ہے۔

3. بیماریوں سے نجات:

خالی پیٹ نیم گرم پینے سے بہت سی بیماریوں کا علاج ہو سکتا ہے ۔ان میں سے قابل زکر شدید سر دور ماءیگرین ، ہاءی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کے درد،بے چینی ،دمہ ،رگوں کی بلاکیج، چربی کولیسٹرول ،معدے میں زخم اور بھوک کم لگنا جیسی بیماریوں شامل ہیں۔

4. جلد تروتازہ

پانی کی کمی سے ہماری جلد خشک ہو جاتی ہے جس سے عمر بڑھنے کے اثرات جلد انا شروع ہو جاتے ہیں۔ خالی پیٹ پانی ہماری جلد کو ترو تازگی اور جوان بناتا ہے ۔اس سے چہرے پر موجود جھریوں اور داغوں میں کمی اجاتی ہے ۔ پانی جلد کو صحت مند اور جوان بناتا ہے کیونکہ ہمارا جسم کا زیادہ حصہ بنا ہی پانی سے ہے ۔

5. پانی اور میٹا بولزم:

پانی ہمارے میٹابولزم پر بھی مثبت اثرات دکھاتا ہے ۔ جن لوگون کو بھوک نہیں لگتی یا کھانا جلد ہضم نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ان کے معدہ میں زخم اور سوجن ہو جاتی ہے ان کے لیے خالی پیٹ گرم پانی پینا بہت فاءیدہ مند ہے ۔ گرم پانی ہمارے معدے کے گلینڈز  کو بہتر بناتا ہے اور خوراک کو زد ہضم ہونے میں مدد کرتا ہے۔

6.وزن میں کمی:

خالی پیٹ پانی پینے سے بھوک زیادہ لگنے کے علاوہ خوراک جلد ہضم ہوتی ہے۔ اور جسم میں موجود فالتو چربی گل جاتی ہے جس سے وزن میں کمی اجاتی ہے۔ ایک مہینہ لگاتار صبح اٹھ کر چار گلاس پانی پینے کی عادت ڈالیں شروعات ایک گلاس سے کریں اؤر آہستہ آہستہ مقدار بڑھاتے چلیں جائیں پھر اس کے حیران کن اثرات دیکھیں ۔اس سے بغیر ڈایٹنگ اور مہنگی مہنگی ادویات اورتھکا دینے والی ورزشوں کے بغیر ہی وزن میں بہت من چاہی کمی لائی جاسکتی ہے۔

7 ۔ خون کے بہاؤ میں مددگار:

خالی پیٹ گرم پانی پینے سے رگوں میں خون کے بہاؤ میں بہتری آتی ہے۔ اس سے ہاءی بلڈ پریشر جیسی بیماری سے نجات ملتی ہے۔
جسم کے پٹھوں اور اعصاب کی صحت کے لیے خون کا بغیر رکاوٹوں کے گردش کرنا بیت ضروری ہوتا ہے۔
خالی پیٹ گرم پانی رگوں کو صاف کرتا ہے خون کو پتلا بنا کر اسے جمنے سے روکتا ہے جس سے اس کا بہاؤ آسان ہو جاتا ہے ۔

8. نیند بہتر بناتا ہے ۔

پرسکون اور اچھی نیند کے لیے بھی پانی بہت مددگار ہے۔ خالی پیٹ پاںی پینے سے جسم ریلکس محسوس کرتا ہے ۔ پانی سے معدہ بھر جاتا ہے جس سے رات کو بھوک کی شکایت ختم ہوتی ہے اور ایک پرسکون نیند آتی ہے۔
بعد ماہرین کے مطابق رات کو سونے سے پہلے زیادہ پانی نہیں پینا چاہئے کیونکہ اس سے گردوں کا بہت زیادہ پانی سے بھر جانے کی وجہ سے انہیں خون کو صاف کرنے میں زیادہ انرجی درکار ہوتی ہے جس سے انسانی جسم تھکاوٹ کا شکار پو جاتاہے ۔اور بار بار واش روم جانے سے ننید ڈسٹرب ہوتی ہے جس سے چڑا چڑا پن اتا ہے۔اگر آپ پانی کی کمی کا شکار ہیں تو پھر تو رات کو سونے سے پہلے پانی پینا مفید ہے مگر نارمل ہونے کی صورت میں اس کا استعمال رات میں کم کیا جائے تو اچھا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here